لاہور ( پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ حکومت اس بار رانا ثناء اللہ کو استعمال کرنے کی کوشش نہ کرے ، اس بارپنجاب پولیس غنڈہ گردی میں ساتھ نہیں دے گی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ہم نے لانگ مارچ شروع کر لیا ہے ، ہمیں ذرا اسلام آباد آنے دیں، بیٹھنے دیں ، لاکھوں پاکستانی آئیں گے تو اسلام آباد کو سننا پڑے گا ،
دل کے کانوں سے سننا پڑےگا یہ ، یہ قوم کیا چاہتی ہے ، کیاہمارا یہ مطالبہ ہے کہ عمران خان کو بٹھا کر شہباز شریف کو نکال دیں، ہم تو صرف یہ چاہتے ہیں کہ بس اب بہت ہو گیا ، امپورٹڈ حکومت فیصلے کرنے بند کرے ، فیصلے رات کے اندھیروں میں ہونے کی بجائے دن کی روشنی میں بیلٹ پیپر کے ذریعے عوام کرے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں