پی ٹی آئی کا آزادی مارچ، اسلام آباد میں کنٹینر لگ گئے، کون کونسے راستے مکمل طور پر سیل ہیں؟ اہم تفصیلات آ گئیں

اسلام آباد (پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا لاہور لبرٹی چوک سے آغاز ہو چکا ہے ، مارچ چند روز بعد اسلام آباد پہنچے گا ، جس کیلئے اسلام آباد میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔اسلام آباد کے ریڈ زون کی جانب والے تین راستے مکمل طور پر سیل کر دیے گئے ہیں ۔ وفاقی دارالحکومت میں جگہ جگہ کنٹینرز لگائے گئے ہیں جبکہ ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں ۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق ائیرپورٹ اور داخلہ وخارجی راستے کھلے ہیں ، ترجمان پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں آمد و رفت پر کوئی پابندی نہیں ، دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر ناکے لگائے گئے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اسلحہ ساتھ رکھنے اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close