اسلام آباد (پی این آئی ) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران ایوان صدر میں ملاقاتوں کی تصدیق کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹر میاں رضا ربانی نے صدر مملکت کے مواخذے کی تجویز دے دی ہے۔پیپلز پارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے صدر عار ف علوی کا مواخذہ کرنے کی تجویز دی ہے،
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے صدر کا مواخذہ کیا جانا چاہیے،صدر نے سیاسی جماعت اور فوجی اسٹیبلشمنٹ کے مذاکرات کا حصہ بن کر اپنے دفتر کی غیر جانبدار ی کی خلاف ورزی کی ہے ، پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت مخصوص سیاسی جماعت کا سیاسی ایجنڈا آگے بڑھانے کیلئے فریق بنے ، فریق بن کر صدر مملکت نے اپنے عہدے کی غیر جانبداری کی خلاف ورزی کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے ایوان صدر میں ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق سوال کیا اور پوچھا کہ ان ملاقاتوں کا انجام کیا ہوا تھا؟ جس پر ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم نے بتایا کہ” جن ملاقاتوں سے متعلق آپ پوچھ رہے ہیں جی بالکل وہ ملاقاتیں ہوئی تھیں ، لیکن یہ ملاقاتیں بے سود ثابت ہوئی تھیں، لیکن کیوں ان ملاقاتوں کا کوئی رزلٹ نہیں نکل سکا ، یہ نہیں بتا سکتا”۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں