پی ٹی آئی کے کونسے تین رہنما لانگ مارچ میں گینگز لا رہے ہیں؟ انٹیلیجنس رپورٹ نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق انٹیلی جنس ذرائع نے وفاقی حکومت کو رپورٹ جمع کرائی گئی ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور ، شہریار آفریدی اور قاسم سوری گینگز لا رہے ہیں۔ انٹیلی جنس ذرائع نے وفاقی حکومت کو رپورٹ جمع کرائی ہےکہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں مسلح جتھوں کی شمولیت کا خدشہ ہے ، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کی مظاہرین کی شکل میں لانگ میں شمولیت کی بھی اطلاعات ہیں جس سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں گڑ بڑ ہو سکتی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع کی جانب سے حکومت کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ میں تخریبی عناصر کی موجودگی لا اینڈ آرڈر کا سنگین مسئلہ پیدا کر سکتی ہے، علی امین گنڈا پور ، شہریار آریدی ، قاسم سوری گینگز لا رہے ہیں،پہلے بھی پی ٹی آئی کے مارچ میں مسلح افراد اور اسلحہ پکڑا گیا تھا ۔ انٹیلی جنس ذرائع کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب آفس کو جرائم پیشہ عناصر کی سہولت کاری کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں، رپورٹ میں جن شہروں سے مسلح جتھو ں کے شامل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ان کے نام بھی بتائے گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق گجرات، لاہور ، اٹک ،پشاور، بڈھ بیر سے مسلح جتھوں کی آمد کا خطرہ ہے، دہشتگرد تنظیمیں بھی صورتحال کا فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close