ارشد شریف کا دبئی کا ویزہ ایکسپائر نہیں ہوا تھا لیکن انہیں کیوں دبئی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا؟ ساتھی اینکر کاشف عباسی کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی ) سینئر صحافی کاشف عباسی نے فیصل واوڈا کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ارشد شریف کے ویزہ ایکسپائر ہونے میں 18دن باقی تھے اور انہیں دبئی اتھارٹی نے ملک سے نکل جانے کا کہا تھا اور اس بات کے گواہ خود فیصل واوڈا صاحب ہیں، جو پریس کانفرنس میں کہہ رہے تھے کہ ارشد شریف کا ویزہ ایکسپائر ہو گیا تھا۔

کاشف عباسی نے اپنے پروگرام میں فیصل واوڈا کے الزامات اور ارشد شریف کے کینیا جانے سے متعلق واقع پر گفتگو کی اور کہا کہ میں ماریہ میمن اور خاور گھمن صاحب اے آر وائے نیوز کے سینئر نائب صدر عماد یوسف کی برتھ ڈے میں شریک تھے اس دوران ہم نے ارشد شریف کو دبئی میں کال کی اور بتایا کہ عماد یوسف صاحب کی برتھ ڈے ہے اور ہم دوست اکٹھے ہوئے ہیں، لیکن کال کے دوران ارشد شریف صاحب نے بتایا کہ میں دو منٹ بعد آتا ہوں دبئی اتھارٹی سے لوگ آئے ہیں اور نیچے لابی میں میرا انتظار کر رہے ہیں،تو ہم نے پوچھا کہ کیا کہہ رہے ہیں؟ تو ارشد شریف نے کہا کہ میں ابھی ان سے ملا نہیں ہوں مل کر آتا ہوں، اور جب بعد میں بات ہوئی تو ارشد شریف نے بتایا کہ وہ مجھے کہہ رہے ہیں کہ آپ دبئی سے چلے جائیں اور یہ واقع فیصل واوڈا صاحب کے سامنے کا ہے جو کل پریس کانفرنس کر کے کہہ رہے تھے کہ ارشد شریف کا ویزہ ایکسپائر ہو گیا تھا ارشد شریف کے ویزہ ایکسپائر ہونے اب بھی 18دن رہتے تھے۔کاشف عباسی کا کہنا تھاکہ میرے پاس میسجز بھی تھے ، لیکن ارشد شریف کے جنازے میں میرا موبائل چوری ہو گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close