لانگ مارچ کا آغاز ہوتے ہی عمران خان کو طلب کر لیا گیا

پشاور(پی این آئی) الیکشن کمیشن نے این اے45 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو طلب کرلیا،آزادانہ اورغیر جانبدار انتخابات آئینی ذمہ داری ہے، عمران خان یکم نومبر کو پیش نہ ہوئے تو معاملہ نااہلی کی طرف جاسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان چیئرمین پی ٹی آئی اور این اے 45 کرم سے امیدوار عمران خان کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک بار پھر طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

صوبائی وزیرآباد کاری خیبرپختونخوا کو بھی طلب کیا گیا ہے، عمران خان اور صوبائی وزیر کو یکم نومبر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آزادانہ اورغیرجانبدار انتخابات کا انعقاد ہماری آئینی ذمہ داری ہے، صوبائی وزیر انتخابی مہم سرکاری وسائل استعمال کررہے ہیں۔صوبائی وزیر کو سرکاری وسائل کے استعمال پر30 ہزار جرمانہ بھی ہوچکا ہے، لیکن انہوں نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے عائد جرمانہ بھی ادا نہیں کیا۔یاد رہے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم میں ضمنی انتخاب کےلئے پولنگ اتوار 30 اکتوبر کو ہوگی ۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ182 کے تحت انتخابی مہم آج جمعہ رات 12 بجے اختتام پذیر ہوگی جس کے بعد کوئی بھی امیدوار انتخابی مہم نہیں چلاسکتا۔ خلاف ورزی کرنے والے کو 2 سال تک قید یا ایک لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کہ بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہونگے، بلدیاتی الیکشن کے التواء کے حوالے سے نہ تو حکومت کی جانب سے کوئی تحریک پیش کی گئی ہے اور نہ ہی الیکشن کمیشن میں ایسا کوئی معاملہ زیر غور ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close