لانگ مارچ شروع ہوتے ہی پی ٹی آئی رہنمائوں کیلئے مشکلات کھڑی ہو گئیں، شاہ محمود قریشی کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسلام آباد(پی این آئی)سائفر آڈیو انکوائری میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے کا بلاوا آ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کو یکم نومبر کیلئے طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔وائس چیئرمین تحریک انصاف کو 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کواٹر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔شاہ محمود قریشی کو سائفر آڈیو سے متعلق انکوائری میں طلب کیا گیا ہے۔

سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو بھی آج طلب کیا گیا۔ایف آئی اے نے سابق سیکرٹری خارجہ سے سائفر انکوائری کے متعلق انکوائری کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سائفرآڈیو لیکس کی تحقیقات سے متعلق سابق وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو بھی ایف آئی اے نے طلب کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان طلب کیے جانے کے باوجود ایف آئی اے انکوائری ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔اعظم خان کو ڈائریکڑ ایف آئی اے اسلام آباد زون کی سربراہی میں قائم انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی ۔ایف آئی اے کی جانب سے 15 نومبر کے بعد اعظم خان کو طلبی کا نوٹس جاری کئے جانے کا امکان ہے جبکہ وزارت داخلہ کے احکامات پرڈی جی ایف آئی اے نے 5 اکتوبر کو پانچ رکنی انکوائری ٹیم تشکیل دے دی تھی۔ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم کے سربراہ ڈائریکڑ ایف آئی اے اسلام آباد زون مقرر کیے گئے۔

انکوائری ٹیم میں دیگر ممبران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد،ڈپٹی ڈائریکٹر کاؤنٹر ٹیررازم ونگ،اسٹنٹ ڈائریکٹر آئی او اور ٹیم کے سربراہ کی طرف سے مقرر کردہ آفیسر ممبران میں شامل ہیں،انکوائری ٹیم میں 3 انٹیلی جنس اداروں سے گریڈ 19 کے ایک ایک آفیسر بھی شامل ہیں۔قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر اعتراضات عائد کئے۔سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی گئی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close