عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ میں شرکا کی تعداد کتنی ہے؟ ن لیگ کا بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف عوامی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے جہاں لاہور لبرٹی سے لانگ مارچ کا آغاز ہو چکا ہے ۔ لبرٹی چوک میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےشرکت کی ۔ دوسری جانب پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے لانگ مارچ کے شرکاء سے متعلق ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں ۔

 

 

 

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آفیشل پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ہزاروں گاڑیاں اور کارکن موجود ہیں جو دکھاتی ہیں کہ لانگ مارچ میں شرکاء ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ لاہور سے حقیقی آزادی مارچ کا شاندار سفر شروع ہوچکا ہے۔ادھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بھی ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں پی ٹی آئی مارچ میں شرکاء کی تعداد انتہائی کم نظر آرہی ہے ۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے کہا گیا کہ لاہور کی باشعور عوام نے خونی مارچ کو بری طرح مسترد کر دیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close