اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی دارالحکومت میں دھرنے کے معاملے پر انتظامیہ اور پی ٹی آئی میں مذاکرات ناکام ہو گئے، انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی قیادت کو سوالنامے پر مبنی نیا لیٹر جاری کردیا ،اسلام آباد انتظامیہ نے ماضی کی خلاف ورزیوں پر وضاحت بھی مانگ لی ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے ایچ 9 میں دھرنے کیلئے انتظامیہ کو درخواست دے رکھی تھی۔
کمشنر اسلام آبادنے پی ٹی آئی رہنماؤں کو مذاکرات کیلئے بلا رکھا تھا، بابراعوان اور علی نواز اعوان نے کمشنر اسلام آباد سے مذاکرات کئے تاہم وہ مذاکرات نام ہو گئے۔انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی قیادت کو سوالنامہ تھما دیا،اسلام آباد انتظامیہ نے ماضی کی خلاف ورزیوں پر وضاحت بھی مانگ لی ۔ضلعی انتظامیہ نے کہاکہ پی ٹی آئی پہلے ماضی میں معاہدے توڑنے کا جواب دے، 25 مئی کو آپ نے ایچ 9 رکنا تھا مگر ڈی چوک جا کر خلاف ورزی کی، 2 جولائی اور30 جون کو بھی آپ نے معاہدے کی خلاف ورزی کی،انتظامیہ نے کہاکہ بینرز اور سٹیمرز لگائے جو کہ خلاف معاہدہ اقدام تھا،پی ٹی آئی تحریری طور پر انتظامیہ کو مطمئن کریں، این او سی کی درخواست مسترد نہ کرنے کی وجوہات کی وضاحت کی جائے اورماضی کو مدنظر رکھ کر جواب دیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں