چئیرمین الیکشن کمیشن کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والا شخص کون نکلا؟ گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) چیف الیکشن کمشنر کو دھمکیاں دینے والے ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن برانچ نے اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم نعیم خرم محبوب کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کیا ہے،ملزم ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو مطلوب تھا۔

 

رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سزا سنائی گئی تو اس پر سعودی عرب میں عمرے پر گئے ہوئے پاکستانی شہری ملزم نعیم خرم محبوب نے چیف الیکشن کمشنر کو ویڈیو پیغام کے ذریعے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ جس کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے تحقیقات کا آغاز کیا اور ملزم کے تمام کوائف امیگریشن حکام کو فراہم کیے ، ملزم 14اکتوبر کو عمرے کیلئے روانہ ہوا تھا اور جب وہ ملک واپس آیا تو ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو گرفتار کر کے ایف آئی اے سابر کرائم ونگ کے حوالے کر دیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close