میں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا

مظفر گڑھ(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی علمدار قریشی نے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے خرم لغاری کے بیان کی تردید کردی۔ رکن پنجاب اسمبلی علمدار قریشی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،ان کاکہناتھا کہ ایم پی اے خرم لغاری سے کوئی رابطہ نہیں ،خرم لغاری نے غلط بیانی کی ۔

 

 

دیگر تمام ایم پی ایز نے اویس لغاری کے بیان سے لاتعلقی کااظہار کردیا۔ارکان صوبائی اسمبلی کاکہناہے کہ پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ اویس لغاری کا ذاتی فیصلہ ہے، عمران خان کے ساتھ تھے ، ہیں اور رہیں گے۔واضح رہے کہ قبل پی ٹی آئی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے دعویٰ کیا تھا کہ عبدالحئی دستی اور علمدار قریشی سمیت 6 ارکان نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close