قتل کے وقت ارشد شریف کے ساتھ موجود خرم احمد اور اس کا بھائی وقار احمد کون ہیں؟ مزید تہلکہ خیز تفصیلات آگئیں

کراچی (پی این آئی) صحافی ارشد شریف کینیا میں جن افراد کے ساتھ موجود تھے دونوں افراد آپس میں بھائی ہیں جبکہ تعلق کراچی سے ہے۔کینیا میں ارشد شریف کے ساتھ موجود افراد خرم احمد اور وقار آپس میں بھائی ہیں اور ان کا تعلق کراچی سے ہے، رپورٹ کے مطابق جب صحافی ارشد شریف پر فائرنگ کی گئی اس وقت خرم ان کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھا اور گاڑی بھی وہی ڈرائیو کر رہا تھا۔

 

 

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی ڈیفنس میں واقع دونوں افراد کے گھر پر صرف چوکیدار موجود ہے جس نے بتایا کہ افضال احمد نے کسی کو بھی کچھ بتانے سے منع کیا ہے اور گھر میں اس وقت کوئی بھی موجود نہیں , رپورٹ کے مطابق چوکیدار نے مزید بتایا کہ وقار اور خرم کے والد افضال احمد فیملی کو لیکر یہاں سے چلے گئے ہیں، وقار اور خرم دونوں بیرون ملک ہیں اور دونوں کافی عرصہ پہلے گھر آئے تھے۔واضح رہے کہ صحافی ارشد شریف کو نیروبی میں کینیا پولیس نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا، جن کی تدفین گزشتہ روز اسلام آباد میں کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close