یہ دونوں افسران آپکو بدنام کر رہے ہیں، عمران خان کا آرمی چیف سے دو فوجی افسران کی برطرفی کا مطالبہ

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پاک فوج کے ان دو سینئر افسران کی برطرفی کا مطالبہ کردیا جن پر پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے تشدد کا الزام لگایا تھا۔

 

 

لانگ مارچ سے خطاب کے دوران عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مخاطب کرکے کہا کہ کراچی میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سیکٹر کمانڈر نے کوئی غیر قانونی کام کیا جس پر بلاول بھٹو زرداری نے آواز اٹھائی تو انہیں فوری طور پر عہدوں سے ہٹا دیا گیا، وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اعظم سواتی پر تشدد میں ملوث دونوں افسروں کو بھی عہدوں سے ہٹایا جائے۔ انہوں نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے کہا کہ یہ دونوں افسران آپ کو بدنام کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی نے آج ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ اسلام آباد میں تعینات میجر جنرل فیصل نصیر اور سیکٹر کمانڈر فہیم نے ان پر تشدد کیا ہے، یہ دونوں ان کے مجرم ہیں اور ادارہ اس کا نوٹس لے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close