لانگ مارچ کا اعلان ہوتے ہی پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنے لگیں، تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)لانگ مارچ کا اعلان ہوتے ہی پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنے لگیں۔ ٹویٹر پر مصطفیٰ چوہدری نامی صارف نے دعویٰ کیا کہ ان کا تعلق پی ٹی آئی بحرین سے ہےاور وہ عمران خان کی حقیقت جان کر اب پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔ ان کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا اعلان ہوتے ہی پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنے لگیں۔

 

 

 

ٹویٹر پر بحیثیت پی ٹی آئی جنرل سیکٹری بحرین موجودہ سیاسی حالات دیکھ کر میرا شک یقین میں بدل گیا ہے کہ خان پاکستان کا حامی نہیں ہے,ہمارا یہ فرض ہے کہ تمام پاکستانیوں کو اس فتنے سے بچائیں.آج میں ہی ٹی آی چھوڑ رہا ہوں,میرے جیسے ہزاروں لوگ اور بھی یہی کر رہے ہیں،پاکستان زندہ باد۔

 

 

جبکہ ایک دوسری ٹویٹ میں مصطفیٰ چوہدری کے کہا کہ اب تک ہزاروں میسجز پورے ملک سے موصول ہو چکے ہیں جن میں لوگ پی ٹی آی سے کنارہ کش ہو رہے ہیں۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close