آج عمران خان لبرٹی چوک سے سیاست کے آخری 5 اوور کروانے جا رہے ہیں، شیخ رشید نے نئی پھلجھڑی چھوڑ دی

لاہور (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج عمران خان لبرٹی چوک سے سیاست کے آخری 5 اوور کروانے جا رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں خود بھی لبرٹی چوک جاؤں گا، جمعے کو لانگ مارچ راولپنڈی پہنچے گا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ دعا ہے کہ لانگ مارچ آئین اور قانون کے مطابق اپنے مقاصد حاصل کرے۔

یہ بات اہم ہے کہ اس سے پہلے کیے گئے ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ غریب عوام اور پاکستان سنگین ترین بحران سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کی مشہوری کے لیے شہباز شریف نے نومبر میں جتنے غیر ملکی دورے کرنے ہیں کر لیں غیر مقبول بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں