کتنی گولیاں، کہاں کہاں لگیں؟ ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہولناک انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) چند روز قبل افریقہ کے ملک کینیا میں پراسرار انداز میں قتل کر دیئے جانے والے سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔ میڈیا میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم پمز ہسپتال کے 8 رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا، جس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مرحوم کی لاش کا اندرونی و بیرونی تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ اس حوالے سے ابتدائی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی موت سر اور دائیں پھیپھڑے پر گولیاں لگنے سے ہوئی۔

پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کی موت گولیاں لگنے کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد ہوئی، ارشد شریف کے دل، گردے پھیپھڑے اور معدے سے نمونے سائنس لیبارٹری بھجوائے گئے تھے۔۔۔۔

close