جن کو قریب سمجھتا تھا وہ وقت آنے پر بدل گئے، عمران خان نے کس سے متعلق یہ بات کہی؟

لاہور (پی این آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ جن کو قریب سمجھتا تھا وہ وقت آنے پر بدل گئے، فیصل واوڈا نے ڈرٹی ہیری کی فرمائش پر پریس کانفرنس کی، میرے لوگوں سے رابطے کر کے انہیں توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اسلام آباد میں جب سے ڈرٹی ہیری آیا لوگوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں کسی طرح کا بھی جواب دوں تو ادارے کا نقصان ہو گا، بولنا شروع ہوا تو ملک کا نقصان ہو گا۔پریس کانفرنس سیکورٹی پر نہیں بلکہ سیاسی تھی، کہتے ہیں سیاست سے کوئی تعلق نہیں لیکن پریس کانفرنس بھی کر دی۔میری تنقید ہمیشہ تعمیری ہوتی ہے، میں چاہتا ہوں پاک فوج کا امیج خراب نہ ہو، دشمن چاہتےہیں ہمارے ملک وفوج کو نقصان ہو ہمارا دشمن ہم سے سات گناہ زیادہ بڑا ہے اگرمیں کسی طرح کابھی جواب دوں نقصان ادارے کو ہو گا، کوئی ادارہ قانون سے اوپر نہیں ہونا چاہیئے۔عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی بات ہو رہی تھی، میں نے بات کی کہ اگر وہ ایکسٹینشن دے رہے ہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں، میں نے بند کمروں میں کوئی ڈیل نہیں کر رہا تھا، ڈیل کے ذریعے کوئی مجھے کیا دے سکتا تھا؟۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ رجیم چینج نہ ہونے دیں اسے روکیں ملاقات میں انہیں کہاتھاکہ رجیم چینج کے بعد ملک تباہ ہو جائے گا۔سائفر کو میں نےکابینہ اورقومی سلامتی کونسل میں رکھاتھا پہلےیہ کہتےتھے کہ سائفر ہے ہی نہیں قومی سلامتی کونسل میں سائفرکوڈی مارش کی بات ہوئی تھی۔

 

 

عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف سے ایوان صدر میں عارف علوی کے سامنے ملاقات ہوئی، جن کو قریب سمجھتا تھا وہ بدل گئے، فیصل واوڈا نے ڈرٹی ہیری کی فرمائش پر پریس کانفرنس کی، جب سے اسلام آباد میں ڈرٹی ہیری آیا ہے لوگوں پر ظلم کیا جا رہا ہے، میری جاسوسی کیلئے نوکروں کو پیسے دیے جا رہے ہیں، میرے گھر کے ملازموں کو جاسوسی کیلئے کہا جا رہا ہے ۔کاش یہ نظام 6 پہلے یہ نظام دھرم بھرم نہ ہونے دیتے، 6ماہ میں کوشش کی گئی کہ تحریک انصاف کو کرش کردیں ، ٹیلی فون ٹیپ ہوتا ہے،ہماری میٹنگ کی خبریں لیک ہوجاتی ہیں اس لئےلانگ مارچ کی تاریخ بہت خفیہ رکھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close