کون کون سے صحافی لفافہ لیتے ہیں؟ سلیم صافی کے سوال پر ڈی جی آئی ایس آئی کا اہم جواب

اسلام آباد(پی این آئی) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے پاکستان کےصحافیوں کے کام کی تعریف کی ہے۔راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ کے دوران سینئر صحافی سلیم صافی کی جانب سے پوچھے جانیوالے ایک سوال کے جواب میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کہا کہ پاکستان کے صحافی بہت خطرات کے باوجود اپناکام بہت اچھا کررہے ہیں، صحافیوں کو لفافہ کہنے کے خلاف ہوں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ کوئی صحافی ایسا نہیں جسے میں بحیثیت ڈی جی آئی ایس آئی لفافہ کہہ سکوں۔سلیم صافی نے سوال کیا تھا کہ ایک سیاسی جماعت کے چئیرمین صحافیوں کو لفافہ لینے کا الزام لگاتے ہیں ، آپکے پاس توبطور انٹیلی جنس ایجنسی کے سرابراہ معلومات ہوں گی کہ کونسے صحافی لفافہ لیتے ہیں تو ہمیں بھی ن بتا دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close