فیصل واوڈا کی بات پر اداروں سے ایکشن لینے کا مطالبہ

کراچی(پی این آئی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کی بات پر اداروں کو ایکشن لینا چاہیے، ان کے پاس مزیدمعلومات ہوں گی ۔کامران ٹیسوری نے مطالبہ کیا کہ وزیر داخلہ فوری فیصل واوڈا سے رابطہ کرکے معلومات لیں اور ان کی باتوں پر ایکشن لیں،

کامران ٹیسوری نے کہا کہ فیصل واوڈا نے جو کہا ان کے پاس معلومات ہوں گی ،اس بات پر اداروں اور وزارت داخلہ کو ایکشن لینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی اور بیرونی معاملات کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے، ارشد شریف کی میت پر سیاست یا اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، کامران ٹیسوری کا مزید کہناتھا کہ فاروق ستار کو سب جانتے ہیں ان کی واپسی سیاسی معاملہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close