اگر میں نے بولنا شروع کیا تو ملک کا نقصان ہو گا، عمران خان کی دھمکی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر انہوں نے بولنا شروع کیا تو ملک کا نقصان ہو گا۔ اینکر پرسن عامر متین کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان کا ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی کے مشترکہ پریس کانفرنس کے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ اگر میں کسی طرح کا بھی جواب دوں تو ادارے کا نقصان ہو گا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں سیاست سے کوئی تعلق نہیں لیکن پریس کانفرنس بھی کر دی۔انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس سکیورٹی پر نہیں بلکہ سیاسی تھی، کہتے ہیں سیاست سے کوئی تعلق نہیں لیکن پریس کانفرنس بھی کر دی۔ میری تنقید ہمیشہ تعمیری ہوتی ہے، میں چاہتا ہوں پاک فوج کا امیج خراب نہ ہو، کوئی ادارہ قانون سے اوپر نہیں ہونا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کی مدمت ملازمت میں توسیع کی بات ہو رہی تھی میں نے کہا وہ آپ کو توسیع دے رہے ہیں تو میں دے دیتا ہوں میں نے ان کو کہا رجیم چینج نہ ہونے دیں۔میں نے بند کمروں میں کوئی ڈیل نہیں کر رہا تھا، ڈیل کے ذریعے کوئی مجھے کیا دے سکتا تھا؟عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف سے ایوان صدر میں عارف علوی کے سامنے ملاقات ہوئی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جن کو قریب سمجھتا تھا وہ بدل گئے، فیصل واوڈا نے ڈرٹی ہیری کی فرمائش پر پریس کانفرنس کی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی جاسوسی کے لیے نوکروں کو پیسے دیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close