حقیقی آزادی لانگ مارچ، عمران خان نے بڑا پیغام جاری کر دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ کل 11 بجے لاہور کے لبرٹی چوک سے حقیقی آزادی کی تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں اور تمام پاکستانیوں کو اس میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک تحریک پاکستان کو آزاد کرانے کیلئے چلی تھی، ایک تحریک اتنی ہی بڑی حقیقی آزادی کے حصول کیلئے چلائی جائے گی۔

 

 

عمران خان کا کہنا تھا کہ اس تحریک کا مقصد ہے کہ پاکستان کے فیصلے ملک کے اندر ہوں، کوئی بیرونی طاقتوں کے پتلے اس ملک کے فیصلے نہ کریں. اس تحریک کا مقصد ملک میں امیر اور غریب کیلئے یکساں قانون کا نفاذ ہے. یہ تحریک چلے گی اور اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہم حقیقی طور پر آزاد نہیں ہوجاتے۔انہوں نے کہا کہ ہم وہ ملک چاہتے ہیں جس کیلئے قائد اعظم نے جد جہد کی اور جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا. حقیقی آزادی تبھی ملے گی جب صاف اور شفاف انتخابات کے ذریعے عوام فیصلہ کریں کہ ان کے حکمران کون ہوں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ بیرون ملک سازش ہو اور پاکستان میں بیٹھے غدار اس میں شامل ہو کر پتلوں کو حکومت دے دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close