ارشد شریف کی موت گولیاں لگنے کے کتنے دیر بعد ہوئی؟ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

اسلام آباد (پی این آئی )ارشد شریف کی موت گولیاں لگنے کے کتنے دیر بعد ہوئی؟ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی۔۔ اینکر پرسن ارشد شریف کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ آگئی ، پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی موت گولیاں لگنے کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد ہوئی ۔ پمز ہسپتال کے 8 رکنی میڈیکل ہورڈ نے ارشد شریف کا پوسٹمارٹم کیا ، ابتدائی رپورٹ کے مطابق لاش کا اندرونی و بیرونی تفصیلی معائنہ کیا گیا ۔

 

 

 

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی موت سر اور دائیں پھیپھڑے پر گولیاں لگنے کے باعث ہوئی ، ارشد شریف کی موت گولیاں لگنے کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد ہوئی ۔ نجی ٹی وی کےمطابق مقتول کے دل ، گردے ، پھیپھڑے ، معدے سے نمونے لے کر سائنس لیب بھجوا دیے گئے ، فرانزک کے بعد حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی ۔خیال رہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کو چند روز قبل کینیا میں مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کر دیا گیا تھا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close