یہ جنگ اب حتمی اور فیصلہ کن ہے، عمران خان کا دبنگ اعلان

لاہور(پی این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ میں یہ جنگ اس قوم کیلئے لڑرہا ہوں ، یہ جنگ اب حتمی اور فیصلہ کن ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایوان عدل کا دورہ کیا، عمران خان نے وکلا کیلئے 5 کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان کیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے وکلا کیلئے صحت کارڈ، وکلا ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کیا،عمران کان نے وکلا پروٹیکشن بل پر بھی وکلا کو اعتماد میں لیا۔

 

 

 

چیئرمین عمران خان نے کہاکہ قوم کیلئے اب حتمی اور فیصلہ کن جنگ لڑ رہا ہوں،لاہور بار بھرپور طریقے سے مار چ میں شرکت کرے،پنجاب حکومت کو کہوں گا وکلا پروٹیکشن بل منظور کرے ، وکلا کے ہسپتال کیلئے رقم جاری کی جائے ۔دریں اثنا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 90 شاہراہ قائداعظم پر پارٹی کی سینئر لیڈرشپ سے ملاقات کی،اس ملاقات میں اسدعمر، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، عمر ایوب، اسلم اقبال، عمر سرفراز چیمہ ملاقات میں شریک ہوئے، ملاقات میں لانگ مارچ اور دیگر امور پر پارٹی لیڈرشپ نے مشاورت کی ، اس کے علاوہ لانگ مارچ کی آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close