عمران خان نے ایک بار پھر میر جعفر اور میر صادق کا نام لیتے ہوئے اپنی حکومت گرنے کی وجہ بتا دی

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت بیرونی سازش سے میر جعفر اور میر صادق نے مل کر گرائی، حکمرانوں نے11سو ارب معاف کروا لیے، کل کا مارچ حقیقی آزادی کی جدوجہد ہے، سمجھیں کہ جہاد کررہے ہیں۔

 

انہوں نے سوشل میڈیا ونگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف باہر اس لیے گیا کہ وہ یہاں بول نہیں سکتا تھا، ارشد شریف حق پر ڈٹا رہا۔کل کا مارچ حقیقی آزادی کی جدوجہد ہے، سمجھیں کہ جہاد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی حکومت بیرونی سازش سے میر جعفر اور میر صادق نے مل کر گرائی تو سوشل میڈیا نے سب سے پہلے دکھایا۔ سوشل میڈیا نے اس ٹرینڈ کو بدل دیا ہے، ہرشہری کا موبائل فون اس کی آواز ہے۔اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ پرُ امن ہو گا اور مارچ کے اسلام آباد پہنچنے پر تعداد ظاہر کردے گی کہ پاکستانی قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں،دنیا کو بتانے کی ضرورت ہے کہ پاکستان بنانا ری پبلک نہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت نے تیاریاں شروع کردیں،لانگ مارچ کے دوران بدامنی کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پاکستان میں پہلی بار پیپر بال گن کا استعمال کیا جائے گا۔

 

 

پیپر بال گن مشتبہ افراد کے جسموں پر انمٹ سیاہی یا رنگ چھوڑے گی جس سے ان کی شناخت کی جائے گی، اور گرفتاری میں مدد ملے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ کیلئے پولیس، ایف سی اور رینجرز کے 13 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اورافسر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کو آنسو گیس کی 616 گنیں اور 50 ہزار سے زائد شیل، بارہ بور کی 616 بندوقیں، 36 ہزار سے زیادہ رانڈز، 17 پیپر بال گنز، 4 ہزار پیپر بالز، 2 ہزار سے زیادہ ماسک اور 374 گاڑیاں بھی پولیس کے حوالے کردی گئیں۔وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت فوج کو طلب کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close