لاہور (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے اگر ملاقات کی ہے توشفاف الیکشن کا مطالبہ کیا ہے، ذمہ دران کو سمجھنا چاہیے کہ ہوا بدل گئی ہے،فوج لوگوں پر گولیاں نہیں چلا سکتی، ایک وقت آئے گا جب حکومت کو الیکشن کرانے کا کہا جائے گا، یہ حکمران ذہنی پستی کا شکار ہیں، اصل میں یہ لوگ فساد چاہتے ہیں۔
انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا پیغام دیتا ہو ں کہ اسلام آباد کسی کے باپ کا نہیں ہے، بلکہ 24 کروڑ عوام کا ہے، اسلام آباد کے اندر سے اتنے لوگ نکلیں گے، اگر آپ نے کوئی ڈرون یا ربڑ کی گولیاں چلائیں تو پھر آپ اسلام آباد سے بھاگ نہیں سکیں گے، معیشت تو تباہ ہے، ڈار کو کیا ملا ہے؟ آئی ایم ایف نے ملاقات کا بھی ٹائم نہیں دیا، دنیا کو پتا ہے یہ بھکاری ہیں۔ عمران خان نے اگر کوئی ملاقاتیں کی ہیں، یقینا اب جب اتنی اہم جگہ سے بات ہوگئی ہے،عمران خان نے اگر ملاقات کی ہے تو الیکشن کا مطالبہ کیا ہے، اس کے علاوہ کے عمران خان نے کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ دران کو سمجھنا چاہیے کہ ہوا بدل گئی ہے، ہر آدمی کی جیب میں موبائل فون ہے، کس کس کے موبائل کو پکڑیں گے، یہ حکمران ذہنی پستی کا شکار ہیں، اصل میں ملک میں یہ لوگ فساد چاہتے ہیں، کیونکہ 13 جماعتیں مل کر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سوشل میڈیا ونگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف باہر اس لیے گیا کہ وہ یہاں بول نہیں سکتا تھا، ارشد شریف حق پر ڈٹا رہا۔ کل کا مارچ حقیقی آزادی کی جدوجہد ہے، سمجھیں کہ جہاد کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی حکومت بیرونی سازش سے میر جعفر اور میر صادق نے مل کر گرائی تو سوشل میڈیا نے سب سے پہلے دکھایا۔ سوشل میڈیا نے اس ٹرینڈ کو بدل دیا ہے، ہرشہری کا موبائل فون اس کی آواز ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں