عمران خان نے آرمی چیف سے ملاقات میں کیا مطالبہ کیا تھا؟ اسد عمر نے بتا دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتوں میں ہونے والی باتوں سے قوم کو آگاہ کردیا۔

 

 

لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ آج ایک اچھی خبر سامنے آئی کہ فوج نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے آئینی کردار کے اندر رہنا چاہتے ہیں ،عمران خان کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ خطے میں پاکستان کی جو صورتحال ہے جو جغرافیہ حیثیت ہے اس کیلئے پاکستان کو انتہائی مضبوط فوج کی ضرورت ہے ، عمران خان نے کبھی لندن اور واشنگٹن میں جا کر اپنی فوج کو بدنام کرنے کی کوشش نہیں کی ، عمران خان نے کبھی بھارت کے وزیر اعظم سے چھپ کر ملاقات میں فوج کے خلاف باتیں نہیں کیں ، کیا عمران خان فوج کے ہر فیصلے سے اتفاق کرتے ہیں یا ایسے فیصلے ہیں جن پر عمران خان تنقید کرتے ہیں تو ایسے فیصلے بالکل ہیں جن پر وہ تنقید کرتے ہیں ۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عمران خان نے آرمی چیف سے وہی مطالبہ کیا جو وہ قوم کے سامنے کر چکے ہیں ، اس میں دو رائے نہیں کہ آپ سیاسی نظام پر بہت زیادہ اثر رکھتے ہیں، آپ سے یہ کہنا کہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں تاکہ سیاسی بحران سے نکل سکیں یہ غیر آئینی تو نہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close