ہمیں کسی کے احتجاج، لانگ مارچ یا دھرنے پر اعتراض نہیں، خطرہ ہوتا ہے تو سکیورٹی دینا ہمارا فرض ہے، ڈی جی آئی ایس آئی

راولپنڈی (پی این آئی) آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی کے احتجاج، لانگ مارچ یا دھرنے پر اعتراض نہیں۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں ایک حق احتجاج کرنے کا بھی ہے۔لیکن جب زیادہ لوگ اکٹھے ہوں تو خطرہ ہوتا ہے، ہمارا فرض ہے کہ ہم سیکیورٹی دیں۔پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا کہ اسلام آباد آنا اور احتجاج کرنا آئینی حق ہے،

پاکستان میں عدم استحکام نہیں آنے دیں گے، آرمی چیف نے کہا تھا پاکستان کو غیر مستحکم کرنے نہیں دیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close