پیپلز پارٹی رہنما نے ارشد شریف کے اہل خانہ کی کفالت کی ذمہ داری لینے کا اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے مقتول صحافی ارشد شریف کے خاندان کی معاشی کفالت کی ذمہ داری لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ شہید ارشد شریف کی فیملی کی مدد کے لیے کسی ٹیلی تھون کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ہر طرح کی ذمہ داری لیتا ہوں، اگر میں نہیں ہوں گا تو میرے بیٹے یہ وعدہ نبھائیں گے، انشااللّٰہ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close