عمران خان نے فیصل واڈا کو کیا نام دے دیا؟

لاہور (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی رہنما اور اپنے انتہائی قریبی ساتھی فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غیر معمولی لڑائیوں میں پیادے اپنی اوقات سے بڑھ کر کام کر جاتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ ارشد شریف کو میں نے ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا، کسی بھی فورم پر بلا لیا جائے تمام تفصیلات سامنے لے آؤں گا۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ مجھے عمران خان کے لانگ مارچ میں خون ہی خون اور جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، اس ملک میں لاشوں اورخون کا کھیل بند ہونا چاہیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close