لانگ مارچ کے لیے عمران خان کا لگژری کنٹینر تیار، کون کون سوار ہو گا؟

لاہور (پی این آئی) 28 اکتوبر کو شروع ہونے والے لانگ مارچ کے لیے میں عمران خان کا لگژری کنٹینر تیار کر لیا گیا ہے۔ 40 فٹ لمبا لگژری کنٹینر پارٹی کے جیل روڈ دفتر کے باہر موجود ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کنٹینر میں سکیورٹی کے متعدد انتظامات موجود ہیں جن میں چار سی سی ٹی وی کیمرے بھی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے ذمہ دار وسیم اختر رامے کا کہنا ہے کہ کنٹینر میں دو جنریٹرز ، دو ساونڈ سسٹم ، وائی فائی ، مکمل کچن اور واش روم بھی موجود ہیں۔

کنٹینر کی چھت پر 80 افراد کی گنجائش ہے۔ پارٹی قائدین کنٹینر کی چھت سے کارکنان کا خون گرمائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close