پاکستان کی بڑی مشکل آسان ہو گئی، روس نے پاکستان کو شاندار پیش کش کر دی

ماسکو (پی این آئی) قومی غذائی تحفظ اور تحقیق کے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سے روسی وفد نے ملاقات کی، روسی وفد نے پاکستان کو گندم برآمد کی پیشکش کی۔ روسی وفد نے کہا کہ پاکستان اور روس زراعت میں تجارتی تعاون بڑھانے سے باہمی طور پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس گندم کا سب سے بڑا عالمی برآمد کنندہ ہے اور گندم کی مقامی طلب کو پورا کرنے میں پاکستان کی مدد کر سکتا ہے۔

روسی وفد نے Barter ٹریڈ کی صورت میں فوڈ باسکٹ کموڈٹیز کے تبادلے پر آمادگی ظاہر کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب کے پانی کی وجہ سے گندم کی فصل کی کاشت نہیں ہو سکی اس لیے گندم درآمد کرنا پاکستان کی مجبوری ہے۔ ایسے میں روس کی جانب سے کی گئی پیش کش نے پاکستان کی مشکل آسان کر دی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close