فیصل واوڈا نے اہلیت بحال کروانے کیلئے کمپرومائز کر لیا، پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پی ٹی وی دکھا رہا ہے اور سرکاری انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ انتظامات کروا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 9 بجے کا خبر نامہ رکوا کر کسی کے الفاظ لیکن زبان اور چہرہ فیصل واوڈا کا استعمال ہورہا ہے۔

 

 

 

فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن سے نااہلی کے بعد اہلی کے لالچ نے کافی کچھ کمپرومائز کروا لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب میں فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کی جس میں سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل اور لانگ مارچ سے متعلق گفتگو کی۔پریس کانفرنس میں فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ ارشد شریف کی موت قتل ہے جس کی سازش پاکستان میں ہوئی ہے، لانگ مارچ میں خون ہی خون، جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، امپورٹڈ شخصیات اور کئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں۔پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی نے فیصل واوڈا کی بنیادی رکنیت معطل کردی ہے اور انہیں شوکاز جاری کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close