موجودہ اسٹیبلشمنٹ کا ارشد شریف کے قتل سے کوئی تعلق نہیں، فیصل واوڈا نے پھر وثوق سے کہہ دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ آج کی اسٹیبلشمنٹ کا ارشد شریف کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔فیصل واوڈا نے کہا آج کی اسٹیبلشمنٹ کا ارشد شریف کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے. اس پر اینکر وسیم بادامی نے کہا کہ آج کی اسٹیبلشمنٹ کی وضاحت بھی کردیں، جس پر فیصل واوڈا نے کہا آج جو موجودہ اسٹیبلشمنٹ ہے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

 

 

 

اینکر نے سوال کیا کہ اس کا مطلب ہے کہ آج کی اسٹیبلشمنٹ کا تعلق نہیں ہے تو کیا گزشتہ کل کی اسٹیبلشمنٹ کا بھی کوئی تعلق نہیں ہے؟ اس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ آج کی اسٹیبلشمنٹ کا کوئی تعلق نہیں ہے، بس اس پر فل سٹاپ لگادیں۔انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کے کینیا میں قتل کی سازش پاکستان سے تیار ہوئی، یہی سازشی لوگ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں خون خرابہ کریں گے اس لیے وہ اپنے چیئرمین کو کہیں گے کہ بہت زیادہ احتیاط کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close