فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کے بعد نواز شریف نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے متعلق بڑی پیشنگوئی کر دی

سلام آباد (پی این آئی) نواز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ فلاپ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ میری بات لکھ لیں کہ لانگ مارچ فلاپ ہو گا، اب تو فیصل واوڈا نے بھی کہہ دیا ہے کہ لانگ مارچ خونی ہو گا۔

 

 

 

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ عمران خان کوئی انقلاب نہیں لا رہا، لوگوں نے عمران خان کا انقلاب چار سالہ حکومت میں دیکھ لیا ہے۔عمران خان انقلابی بندہ نہیں جھوٹا آدمی ہے، لوگوں کو چور کہتا ہے خود سب سے بڑا چور ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close