جو کہا اس پر ڈٹ کر کھڑا ہوں، فیصل واوڈا کا پارٹی رکنیت معطل ہونے پر اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے ارشد شریف کے حوالے سے جو کہا ہے اس پر کھڑے ہیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا ‘میرے مخالف جو کرنا چاہیں کر لیں میں نے ارشد شریف کیلئے جو کہا ہے اس پر کھڑا ہوں، میں نے اپنی پارٹی کو ایک سچا مشورہ دیا ہے،

پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور آج بھی کہ رہا ہوں کہ کچھ سازشی ہمارے پر امن مارچ میں معصوم لوگوں کو بلی کا بکرا بنا سکتے ہیں،اس میں پارٹی پالیسی کے خلاف کیا ہے؟خیال رہے کہ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کی وجہ سے ان کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے اور انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close