عمران خان کی حکومت گرانے میں پی ٹی آئی کے کون لوگ شامل تھے؟ فیصل واوڈا کے مزید تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی حکومت گرانے کی سازش میں کچھ پارٹی کے لوگ بھی شامل تھے۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ حکومت گرانے کی سازش میں وہ لوگ شامل تھے جو پارٹی سربراہ بننا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کروں گا، مجھے پی ڈی ایم سے نفرت ہے۔

لانگ مارچ سے متعلق انہوں نے کہاعمران خان کو بتا رہا ہوں لانگ مارچ میں بھی خونریزی کرائی جا سکتی ہے۔ 99 فیصد یقین ہے خون خرابہ کیا جائے گا۔ عمران خان کو تجویز دوں گا کہ وہ لانگ مارچ محتاط کر کے کریں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ پُرامن احتجاج ہمارا کام ہے اور سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کا کام ہے، ہمیں بھی احتیاط کرنی ہے اور خون خرابے کی سازش کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close