لاہور (پی این آئی) اینٹی کرپشن پنجاب نے فرح بی بی اور ان کی والدہ کو کرپشن کیسز میں کلین چٹ دیدی ۔ لاہور ہائیکورٹ میں جمع رپورٹ میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح بی بی اور ان کی والدہ کو کرپشن کیسز میں کلین چٹ دی گئی ، ۔ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے ہائیکورٹ میں داخل کرائی رپورٹ میں کہا کہ فرحت شہزادی اور ان کی والدہ کیخلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ خارج کر دیا اور دونوں کیسز کی مزید تفتیش درکار نہیں ۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ فرحت شہزادی پر میرٹ سے ہٹ کر ، اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے زمین خریدنے کا الزام تھا مگر ان کی وجہ سے قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچا۔ خیال رہے کہ فرح خان کیخلاف فیصل آباد میں غیر قانونی طور پر 10 ایکڑ زمین الاٹ کرانے کا الزام تھا ، فرح اور ان کی والدہ پر زمین الاٹ کرنے کیلئے کمپنی بنانے کا الزام تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں