فیصل واوڈا کے پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق دعوئوں پر تحریک انصاف کا شدید ردِ عمل آ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نے فیصل واوڈا کے لانگ مارچ میں جنازے نظر آنے کے دعوے کی تردید کردی۔واضح رہے کہ فیصل واوڈا نے اہم پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ عمران خان جو پرامن مارچ کرنے جارہے ہیں یہ ہمارا جمہوری حق ہے، لانگ مارچ میں خون ہی خون، جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، لاشوں اور خون کا کھیل اس ملک میں بند ہونا چاہیے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں اعجاز چوہدری نے کہا کہ میں فیصل واوڈا کی بات کی کُھلم کُھلا تردید کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا لانگ مارچ پُر امن ہوگا اور فیملیز شرکت کریں گی، یہ بامقصد ہوگا اور محبت کا زمزمہ ہوگا۔اعجاز چوہدری نے کہا کہ اللّٰہ کریم اس کی حفاظت کرے گا، حضور ﷺ کی محبت سے سر شار لوگ اس کا حصہ ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close