فیصل واوڈا کو امپورٹڈ حکومت نے لانچ کیا، پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر پھٹ پڑے

کراچی ( پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر صدر پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ فیصل واوڈا کو امپورٹڈ حکومت نے لانچ کیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں علی زیدی نے لکھا کہ فیصل واوڈا نے لانگ مارچ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ، سرکاری ٹی وی سمیت تمام چینلز نے فیصل واوڈا کو کوریج دی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں امپورٹڈ حکومت نے لانچ کیا ہے ۔

علی زیدی نے کہا کہ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس اور ان کے مقصد کی کچھ سمجھ نہیں آئی ،عمران خان سب کو پر امن رہنے کی ہدایت کر چکے اس کے بعد فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس بے وزن ہوگئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close