صحافی ارشد شریف کے اہلخانہ کی مکمل کفالت کی ذمہ داری کس نے اٹھا لی؟ بڑی خبر آگئی

کراچی(پی این آئی) چیئرمین اے آر وائی نیٹ ورک محمد اقبال نے ارشد شریف شہید کی فیملی کیلئے بڑا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین اے آر وائی نیٹ ورک محمد اقبال نے شہید ارشد شریف کے اہل خانہ کی مکمل کفالت کا اعلان کیا ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید کے بچوں کے خود کفیل ہونے تک کفالت جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ ارشد شریف دو روز قبل نیروبی میں پولیس کی گولی سے شہید ہوگئے تھے، کینیا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ غلط فہمی کے سبب پیش آیا۔پاکستان کے ہر دلعزیز سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کی میت گزشتہ شب وطن واپس لائی گئی، ایئرپورٹ پر ان کے جسد خاکی کو قومی پرچم میں لپیٹ کر قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال پہنچایا گیا ان کی تدفین کل ہوگی۔آج میڈیکل بورڈ نے مرحوم ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کے بعد میت کا ایکسرے، سی ٹی اسکین کیا، پمز اسپتال کے شعبہ سرجری کے سربراہ ڈاکٹر وقار کی سربراہی میں آٹھ رکنی بورڈ نے یہ عمل سر انجام دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں