اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پارٹی رہنما فیصل واوڈا کی اہم پریس کانفرنس پر ردعمل دے دیا۔ فواد چوہدری نے کہا: ’فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر حیرت ہوئی اور سمجھ بھی نہیں آئی۔ وہ اس میں کیا کہنا چاہتے تھے سمجھ نہیں آئی۔ انہیں فون کر کے اس متعلق پوچھوں گا۔ ان کی پریس کانفرنس کا مقصد سمجھ نہیں آیا۔‘
فواد چوہدری نے کہا کہ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ہمیں نہیں معلوم نہیں تھا، عام طور پر سرکاری ٹی وی ہمیں کوریج نہیں دیتا مگر آج فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس دکھائی۔انہوں نے کہا: ’فصیل واوڈا کو پریس کانفرنس کی ضرورت نہیں تھی۔ ہو سکتا ہے کہ وہ تیاری کچھ اور کر کے آئیں ہوں اور وہ نہ کر سکے۔ پریس کانفرنس تو عوام کو اعتماد میں لینے کے لیے کی جاتی ہے۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کی لانگ مارچ میں خون خرابے کی بات غلط ہے، پی ٹی آئی کے احتجاج میں فیملیز اور پُرامن لوگ شریک ہوتے ہیں، پی ٹی آئی کا ڈیڑھ کروڑ ووٹر ہے، کوئی بھی اپنی رائے دے وہ پی ٹی آئی کا تو مؤقف نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں