پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، اسلام آباد پولیس نے ایڈوائزری جاری کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے ایڈوائزری جاری کر دی،اسلام آباد پولیس نے ہدایت کی ہے کہ دورانِ ڈیوٹی کوئی اہلکار مسلح نہ ہو۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کے 13 ہزار افسران اور اہلکار تعینات ہوں گے۔616 آنسو گیس گن اور 5 ہزار سے زائد شیل منگوائے گئے ہیں جبکہ 374 گاڑیاں،17 پیپر بال گنز،4 ہزار پیپر بال اور 2400 ماسک فراہم کئے جائیں گے۔دوسری جانب تحریک انصاف نے 4 نومبر کو شہر اقتدار میں جلسے اور دھرنے کی اجازت کیلئے درخواست دے دی۔

 

 

 

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ جی نائن اور ایچ نائن کے درمیان گراؤنڈ میں جلسے اور دھرنے کی درخواست دی گئی،درخواست ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بھیج دی گئی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔راستوں کی بندش کے پلان پر عملدرآمد کے لیے اقدامات شروع کر دئیے گئے۔راستے بند کرنے کے لیے کنٹینرز پہلے ہی پہنچا دئیے گئے۔جبکہ تحریک انصاف نے پہلے روز کے راستوں کا شیڈول جاری کر دیا۔لانگ مارچ کلمہ چوک سے براستہ فیروز پور روڈ جائے گا۔ دوسرے روز تحریک انصاف کا لانگ مارچ شاہدرہ سے شروع ہو گا۔تحریک انصاف کی قیادت نے پارٹی رہنماؤں کو اشتہاری مہم اور کیمپس لگانے کی بھی ہداہت کی۔سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے آغاز کے بعد اس حوالے سے تحریک انصاف کی حکمت عملی کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی۔

 

 

تحریک انصاف کا لانگ مارچ 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا ۔بتایا گیا ہے کہ عمران خان اس دوران پنجاب بھر میں عوامی رابطہ مہم چلا کر عوام کو لانگ مارچ کا حصہ بنائیں گے۔عمران خان کا اب اسلام آباد واپس جانے کی بجائے پنجاب میں ہی قیام کیے جانے کا امکان ہے،چئیرمین تحریک انصاف لانگ مارچ کی تیاریوں کو لاہور سے مانیٹر کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں