قاتلانہ حملے کے باوجود پاکستان کیوں نہیں چھوڑا؟ حامد میر نے وجہ بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان اس لیے نہیں چھوڑا کیونکہ بیرون ملک انہیں نشانہ بنانا زیادہ آسان ہوتا۔اپنے ایک ٹویٹ میں حامد میر نے کہا کہ کئی لوگ پوچھتے ہیں آپ پر بھی قاتلانہ حملے ہوئے آپ نے پاکستان کیوں نہیں چھوڑا؟ عرض ہے جان بچانے کے لئے پاکستان چھوڑنا کوئی غلط نہیں لیکن مجھے یہ پتہ چل چکا تھا پاکستان سے باہر مجھے نشانہ بنانا آسان ہو گا اس لئے میں باہر نہیں گیا ۔

 

 

 

 

انہوں نے مزید کہا “میرے بس میں ہوتا تو ارشد شریف کو باہر نہ جانے دیتا۔”خیال رہے کہ حامد میر پر 2014 میں کراچی میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا، انہیں چھ گولیاں ماری گئی تھیں لیکن خوش قسمتی سے ان کی جان بچ گئی۔ اس سے قبل 2012 میں ان کی گاڑی کے نیچے بم بھی لگایا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close