ڈاکٹر فاروق ستار کو کس جماعت میں شمولیت کی دعوت مل گئی، کراچی کی سیاست میں ہلچل

کراچی(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے فاروق ستار کو پیپلز پارٹی میں آنے کی پیشکش کردی۔جیو نیوز کے پرو گرام جشن کرکٹ میں سابق کپتان معین خان اور آل راؤنڈر عماد وسیم کے علاوہ سعید غنی نے شرکت کی۔دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے فاروق ستار کو ان کی جماعت پیپلز پارٹی میں آنے کی دعوت دی۔اس کے علاوہ انہوں نے اعتراف کیا کہ کراچی کی سڑکیں خراب ہیں۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ کراچی میں اگر الیکشن ٹھیک ہوجائیں تو پیپلز پارٹی کو ووٹ ملے گا۔

سعید غنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ میں 50 ہزار ٹیچرز میرٹ پر بھرتی کیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close