اسلام آباد (پی این آئی)ارشد شریف کا جسد خاکی وصول کرنے گئی تو کیاہوا؟ اہلیہ ارشد شریف جویریہ صدیق پھٹ پڑیں ۔مجھے اسلام آباد ایئرپورٹ پر خوفناک تجربے کا سامنا کرنا پڑا، جویریہ صدیقی کا ٹویٹ۔ انہوں نے مجھے میرے شوہر کے جسد خاکی کو دیکھنے کی اجازت نہیں دی، انہوں نے دروازے بند کر دیے اور مجھے انتظار میں رکھا، تمام صحافی برادری اس ظلم کی گواہ ہے، جویریہ صدیقی انتظامیہ کے غیر مناسب رویے پر پھٹ پڑیں۔
تفصیلات کے مطابق شہید صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی لے کر نجی ایئرلائن کا طیارہ اسلام آباد میں لینڈ کرگیا۔ ارشد شریف کا جسد خاکی وصول کرنے کیلئے شہید کے اہل خانہ ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر مختلف ٹی وی چینلز کی ٹیم، مراد سعید اور فوادچوہدری بھی موجود ہیں۔شہید ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کی تدفین جمعرات کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں کی جائے گی۔انہوں نے ایئرپورٹ پر انتظامیہ کے غیر مناسب رویے پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ مجھے اسلام آباد ایئرپورٹ پر خوفناک تجربے کا سامنا کرنا پڑا، جویریہ صدیقی کا ٹویٹ۔ انہوں نے مجھے میرے شوہر کے جسد خاکی کو دیکھنے کی اجازت نہیں دی، انہوں نے دروازے بند کر دیے اور مجھے انتظار میں رکھا، تمام صحافی برادری اس ظلم کی گواہ ہے۔
واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں پولیس فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں