ارشد شریف سے متعلق عمران خان کے دعوے،سینئر صحافی و تجزیہ کار نے سوالات اٹھادیے

اسلام آباد (پی این آئی) ارشد شریف سے متعلق عمران خان کے دعوے، سینئر صحافی و تجزیہ کار نے سوالات اٹھادیے،سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہےکہ کیا عمران خان اس کمیشن کے سامنے پیش ہو کر بتائیں گے کہ انہیں ارشد شریف کے خلاف ہونے والی سازش کا کیسے پتا چلا، یہ ایک اہم سوال ہے، یہ بھی سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر عمران خان کو اس سازش کا پتا تھا تو حکومت کو اس سازش کا پتا تھا یا نہیں؟

وہ کیا حالات تھے جن کی وجہ سے ارشد شریف پاکستان سے باہر جانے پر مجبور ہوئے۔گفتگو کرتے ہوئےحامد میر نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پشاور میں ایک وکلاء کنونشن میں تقریر کی، اس تقریر میں انہوں نے بہت اہم باتیں کیں، سب سے اہم اور سنسنی خیز دعویٰ ان کی طرف سے یہ سامنے آیا کہ سینئر صحافی ارشد شریف کی زندگی کو لاحق خطرات کے بارے میں انہیں پہلے سے پتا تھا اور انہوں نے ہی ارشد شریف کو یہ کہا تھا کہ آپ پاکستان سے باہر چلے جائیں، یہ ایک بہت ہی اہم بات عمران خان نے کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close