لاہور (پی این آئی) چوہدری پرویز الہیٰ کی حکومت نے پنجاب میں 98 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 93 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے نئی گاڑیاں پنجاب بورڈ آف ریونیو، ڈپٹی کمشنرز اور اے ڈی سی جی ریونیو کے لیے خریدی جائیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ نئے نامزد کردہ ضلع کوٹ ادو کے اسسٹنٹ کمشنر کے لیے بھی نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نئی گاڑیوں کی خریداری کے لیے مجموعی طور پر 98 کروڑ 91 لاکھ 16 ہزار روپے کے فنڈز منظور کیے گئے ہیں اور ڈپٹی کمشنرز کے لیے 53 کروڑ 36 لاکھ روپے مالیت کی 40 فورچیونر گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں