شریف اور زرداری خاندان کو سینئر پی ٹی آئی رہنما نے مافیاز قرار دے دیا

کراچی (پی این آئی) سندھ کے سابق گورنر اور این پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ‏پاکستان پر حکمرانی کرنے والے دو خاندان سیاسی نہیں بلکہ مافیاز ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ ہمیشہ اداروں پر حملہ آور ہوتی رہی ہے۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ اعظم نذیر کے مستعفی ہونے اور بلاول بھٹو زرداری کے معافی مانگنے سے بہتر تو یہ تھا کہ مقررین اور نعرے بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوتی. وزیر خارجہ پہلے نعروں پر ہنستے ہیں جب عقل آتی ہے تو پاؤں پکڑ لیتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہداء پر پوری قوم کو ناز ہے۔ پاکستان پر حکمرانی کرنے والے دو خاندان سیاسی نہیں بلکہ مافیاز ہیں۔سابق گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ لوگوں کو مروانا ہو، صحافیوں کو دبانا ہو کوئی مشکل کام نہیں، قانونی و انصاف کا نظام مفلوج کردیے گئے ہیں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close