مریم نواز نے معافی مانگ لی، ارشد شریف کے حوالے سے نامناسب ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مقتول صحافی ارشد شریف کے حوالے سے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے معذرت کر لی ہے۔ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرے ٹوئٹ کا مقصد کسی پر طنز کرنا نہیں تھا۔ دراصل میرے ٹوئٹ کا مقصد ماضی سے سبق سیکھنے سے متعلق تھا۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ میں ٹوئٹ منسوخ کر رہی ہوں، جنہیں اس سے تکلیف پہنچی ان سے معذرت خواہ ہوں،

کسی کو تکیلف پہنچانا میرا مقصد کبھی بھی نہیں تھا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کبھی کسی کو اس تکلیف سے نہ گزرنا پڑے، سوگوار خاندان کے لیے دعائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close