ن لیگی رہنما کا اقتدار ہوتے ہوئے بھی بے اختیار ہونے کا اعتراف

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے اقتدار میں ہونے کے باوجود بےاختیار ہونے کا اعتراف کر لیا۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے اقرار کیا کہ اقتدار میں ہونے کے باوجود بے اختیار ہیں۔انہوں نے کہا لوگ ٹھیک کہہ رہے ہیں عمران خان کو گرفتار کر نہیں سکتے، علی وزیر کو رہا کر نہیں سکتے پھر جائیں تو جائیں کہاں۔

پروگرام میں موجود صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار شعیب شاہین نے کہا کہ اگر سیاستدان بےاختیار ہیں تو پی ڈی ایم کو حکومت لینی ہی نہیں چاہئیے تھی،سیاستدانوں کو کھلونا نہیں بننا چاہئیے۔جبکہ وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ ے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساسی دنیا کو چور چور کہنے والا خود چوری میں پکڑا گیا ہے۔راناثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی سیاست الیکشن میں ختم ہو جائے گی، کیا کرنا ہے پی ٹی آئی کی لیڈر شپ ابھی تک متفق نہیں ہوئی، یہ اپنے ہی دعوؤں میں پھنس چکے ہیں،انہیں اپنی عزت رکھنے کے لیے کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ ٹکراؤ کی پوزیشن کسی کے مفاد میں نہیں ہے، کے پی کے اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔پنجاب اور کے پی کے میں حکومت بھی لوگوں کو نکالنے کے لیے زور لگا رہی تھی۔جتھہ اور شہروں پر چڑھائی کرکے اپنے مطالبات منوانے کے طریقہ کار کو فروغ نہیں پانے دیں گے۔جبکہ پی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ میں غیرقانونی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد پہنچ گئی ہے، نفری میں سندھ پولیس کے6000 ، ایف سی کی 90 پلاٹون اور2667 اہلکار اپنی گاڑیوں پر اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ ایف سی اہلکار فیصل مسجد کے صحن میں ایف سی کانسٹیبلری میں جبکہ کچھ نفری حاجی کیمپ میں ٹھہری ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close